ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اُڈپی نیشنل ہائی وے پر موجود گڈھوں کے گندے پانی میں تیرتے اورمچھلی کاشکار کرتے ہوئے انوکھا احتجاج

اُڈپی نیشنل ہائی وے پر موجود گڈھوں کے گندے پانی میں تیرتے اورمچھلی کاشکار کرتے ہوئے انوکھا احتجاج

Wed, 09 Aug 2017 03:16:22    S.O. News Service

اُڈپی 8؍اگست (ایس او نیوز)ملپے منی پال نیشنل ہائی وے پر سڑک کی خراب حالت پر متعلقہ افسران کی توجہ مبذول کروانے کے لئے مشہور سماجی خدمت گارنتیانند اولاکاڈو نے ایک انوکھا احتجاجی مظاہرہ کیا۔

رپورٹ کے مطابق ہائی وے پر جو بہت بڑے بڑے گڈھے پڑے ہوئے ہیں اس میں جمع برسات کے پانی اور کیچڑ میں نتیانند نے رین کوٹ اور دستانے وغیرہ پہن کرتیرنے کاعلامتی مظاہرہ کیا۔جبکہ ان کا دوسرا ساتھی تھارنتا میستا انہی گڈھوں میں مچھلیاں شکارکرنے کی اداکاری کرتا نظر آیا۔

اخبارنویسوں سے بات چیت کرتے ہوئے نتیا نند نے کہا کہ" منی پال دنیا بھر میں ایک تعلیمی مرکز کے طور پر معروف ہے۔حال ہی میں دل کے دورے میں مبتلا ایک مریض کو منی اسپتال لے جاتے ہوئے مجھے بڑا تلخ تجربہ ہوا۔ سڑک کی اس بری حالت کی وجہ سے مریض کو تیزی کے ساتھ اسپتال لے جانا ممکن نہیں ہوا اور راستے میں ہی اس کی موت واقع ہوگئی۔میں نے اسی پس منظر میںیہ احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔"
نتیا نند کا کہنا تھا کہ ہزاروں مسافر اس ہائی وے کا استعمال کرتے ہیں جو تقریباً کیچڑ بھرے چاول کے کھیت میں بدل چکا ہے۔نتیانند کے موقف اور احتجاج کو وہاں پر موجود لوگوں نے سراہا اور روڈ کی مرمت نہ کرنے اور عوام کی جان خطرے میں ڈالنے کے لئے متعلقہ حکام کے رویے کی مذمت کی۔


Share: